جلالپورپیروالا، 11اگست 2023 (اے پی پی): ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر جمشید اختر نے کہا ہے کہ جلالپورپیروالا میں محکمہ لائیو سٹاک کے زیر اہتمام لوگوں میں مرغیوں کے یونٹس تقسیم کیے گئے ہیں ۔ مرغیوں کے یونٹس کی تقسیم کے عمل کو مزید وسعت دیں گے۔یہ بات انہوں نے محکمہ لائیو سٹاک کے زیر اہتمام لوگوں میں مرغیوں کے یونٹس تقسیم کے موقع پر کہی۔
محکمہ لائیو سٹاک جلالپورپیروالا کے زیر انتظام قرعہ اندازی کے بعد مستحق لوگوں میں مرغیوں کے یونٹس تقسیم کیے گئے مستحق افراد کو 3000 روپے فی یونٹس کے حساب سے مرغیوں کی تقسیم شروع کی گئی جس میں فی یونٹ ایک مرغا اور 5 مرغیوں پر مشتمل تھا منعقدہ تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر جمشید اختر و لائیو سٹاک سٹاف نے لوگوں کو یونٹس کی فراہمی کے عمل کو یقینی بنایا اور 50 یونٹس تقسیم کیے گئے۔ میڈیا بریفننگ کے دوران ڈاکٹر جمشید اختر کا کہنا تھا انشاللہ مرغیوں کے یونٹس تقسیم کا یہ عمل جاری رکھیں گے اور مرغیوں کے یونٹس کی تعداد کو بڑھانے کے ساتھ اس کی ترسیل کے عمل کو بھی آسان بنائیں گے۔











