سکھر: سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن کی جانب سے انتہائی غریب اور مستحق خاندانوں میں 103 مویشی تقسیم کئے گئے

34

سکھر۔11اگست(اے پی پی) ترجمان سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن ( سرسو )، جمیل احمد کے مطابق سرسو نے نیشنل پاورٹی گریجویشن پروگرام (NPGP) کے تحت 103 (مویشی) انتہائی غریب اور بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والے مستحقین کو فراہم کئے ہیں جن کا تعلق ضلاع شکارپور کے مختلف دیہاتوں سے ہے۔ یہ پروگرام حکومت پاکستان کا ایک فلیگ شپ پروگرام ہے جو بین الاقوامی فنڈ برائے زرعی ترقی (IFAD) کے تحت چل رہا ہے۔ اس کا مقصد انتہائی مستحق اور انتہائی غریب خاندانوں کو پائیدار بنیادوں پر غربت سے نکالنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

ترجمان سرسو کے مطابق یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ منتقل کیے گئے تمام جانوروں کو ٹیکہ لگایا گیا ہے اور ساتھ ہی ایس آر ایس او کی مائیکرو ہیلتھ انشورنس کی اینیمل ڈیتھ کلیم پالیسی کے تحت ان کا بیمہ کیا بھی کیا گیا ہے۔ اس موقع پر سرسو ٹیم نے فائدہ اٹھانے والوں کو پروگرام، جانوروں کی دیکھ بھال، شکایت ریفرل میکانزم اور موت کے دعوے کی پالیسی کے بارے میں آگاہ کیا۔

چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) محمد ڈتل کلہوڑو کا کہنا ہے تھا کہ NPGP کا مقصد انتہائی غریب اور انتہائی مستحق افراد کو پائیدار بنیادوں پر غربت سے نکالنے میں مدد کرنا ہے۔ یہ بیک وقت ان کی مجموعی خوراک کی حفاظت، غذائیت کی کیفیت اور موسمیاتی تبدیلیوں ?و مد نظر رکھ کر بہتر بنا کر کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ مجوزہ نقطہ نظر تین الگ الگ عناصر کو یکجا کرتا ہے جن میں سماجی متحرک کاری، معاش کی ترقی اور مالی شمولیت شامل ہیں۔