ملتان؛سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی ساہوکی زیر صدارت ڈویژنل کاٹن مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس

26

ملتان، 12اگست (اے پی پی ):سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی ساہوکی زیر صدارت ملتان میں ڈویژنل کاٹن مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس  سے خطاب میں سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا کہ میاں چنوں اور جہانیاں میں ضرررساں کیڑوں کے کنٹرول کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ  جیننگ فیکٹریوں میں کپاس کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی جائے۔

سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا کہ  کپاس کے پیداواری ہدف کے حصول میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ  تمام ڈائریکٹرزفیلڈ انسپکشن کو بڑھائیں اور ڈویژنل ایکسپرٹ گروپس کے ہمراہ فیلڈ میں جاکر کاشتکاروں کی فنی رہنمائی کریں۔

اجلاس میں کمشنر ملتان ڈویژن انجنئیرعامر خٹک،ایڈیشنل سیکرٹری زراعت ٹاسک فورس پنجاب محمد شبیر احمد خان، ڈائریکٹر جنرل زراعت(توسیع) ڈاکٹر انجم علی،ڈائریکٹر جنرل زراعت(پیسٹ وارننگ) پنجاب رانا فقیر احمد، ڈائریکٹر زرعی اطلاعات پنجاب رائے مدثر عباس و دیگر افسران شریک ہوئے۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر لودھراں، وہاڑی اورخانیوال ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔