ملتان،12اگست (اے پی پی ):ایم ڈی اے ا نتظامیہ کی جانب سے 14 اگست کا دن بھرپور انداز میں منانے کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے ۔اس سلسلے میں ایم ڈی اے آفس کی بلڈنگ کو پاکستانی پرچموں اور برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے ۔ایم ڈی اے کی جانب سے بوسن روڈ میٹرو روٹ سمیت شہر کی مختلف شاہراہوں پر 14 اگست کی مناسبت سے سٹیمرز بھی آویزاں کئے جا رہے ہیں، ایم ڈی اے ملازمین کی جانب سے 14 اگست کو ریلی بھی نکالی جائے گی۔











