خوشاب؛ ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں یوم آزادی کے حوالے سے تقریب ، آزادی کا کیک کاٹا گیا

14

جوہرآباد،12 اگست(اے پی پی):حکومت پنجاب کی ہدایت پر امسال 14 اگست کا دن بڑے شان وشوکت اور ملی جوش و جذبہ کے ساتھ منا یا جائے گا۔ اسلئے ضلع بھر میں مختلف پروگرامز ترتیب دئے گئے ہیں، جس کا آغاز ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم جوہرآباد سے کردیا ہے۔

ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں یوم آزادی  کے حوالے  سے  تقریب  منعقد ہوئی ۔تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)  خوشاب احمد صہیب،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر امتیاز احمد مانگٹ، منیجر صنعت زار ام فروا ہمدانی، اساتذہ اور طالبات موجو د تھیں۔

تقریب میں طالبا ت نے ملی نغمے، تقاریر، ترانے پیش کئے اور آزادی کا کیک کاٹا گیا۔ تقریب میں اے ڈی سی (جی) احمد صہیب،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر امتیاز احمد مانگٹ اور منیجر صنعت زار ام فروا ہمدانی نے یوم آزادی کے موقع پر اپنے اپنے خیا لات کا اظہار کیا۔