کوئٹہ،13اگست(اے پی پی): یوم آزادی بھرپور طریقے سے منانے کے لئے سرکاری عمارتوں کو خوبصورت برقی قمقوں سے سمیت سبز ہلالی پرچموں سے سجادیا گیا ہے،جشن آزادی موقع پر وزیر اعلی سیکرٹریٹ، گورنر ہاوس کوئٹہ، ریلوے اسٹیشن ،بلوچستان اسمبلی، بلوچستان ہائی کورٹ،میٹرو پولیٹن کارپوریشن، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سمیت دیگر عمارتوں کو خوبصورت برقی لائٹس اور قمقوں سے سجایا گیا جہاں انہیں دیکھنے کے لئے شہریوں کی ایک بڑی تعداد آپہنچی۔











