سکھر ؛ وكلا کا صحافی کے قتل کے خلاف عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ

22

سکھر، 15 اگست (اے پی پی):سکھر میں وکلا نے  سینئر صحافی جان محمد مہر کے قتل  کے خلاف عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا  اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔ وکلا نے کہا کہ قتل كو دو روز گذر جانے کے باوجود ایک بھی قاتل گرفتار  نہیں ہوسکا  ہے ۔

 وکلا کی جانب سے سیشن کورٹ سکھر کےاحاطے میں مظاہرہ کیا  گیا اور پولیس کے خلاف  نعرے  لگائے گئے۔ وکلا کی جانب سے بائیکاٹ کے باعث عدالتوں میں مقدمات کی سماعت نہ ہوسکی ۔