سکھر،15اگست(اے پی پی): کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد گرفتار، بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمدکرلیا۔
ترجمان کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق پولیس نے رنگ روڈ درگاہ پیر مسافر کے نزدیک جعفرآباد جانیوالی ایک گاڑی کو روکا کر اور گاڑی سے تین ملزمان اکرم علی، راشد حسین، محمد یوسف کو گرفتار کیا، تینوں کا تعلق سندھ دیش پیپلز آرمی سے ہے، ملزمان کے قبضے سے 3عدد ہینڈ گرنیڈ، ایک ٹائمر، 20ڈیٹو نیٹر، نٹ بولٹ، بال بیرنگ برآمد ہوئے، چار سو گرام دھماکہ خیز کیمیکل مواد، سیفٹی فیوز وائر 15فٹ، ایک گاڑی بھی پولیس نے تحویل میں لی، ملزمان رقم کے عوض دہشتگردوں کی مدد کرتے تھے اور متعدد لوگوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں، پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔











