سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے ریسکیو 1122 کی کارکردگی کے اعزاز میں تقریب

25

سیالکوٹ،15اگست(اے پی پی):سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سےپنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122 سیالکوٹ  کی کارکردگی  کے اعزاز میں  پروقار تقریب  منعقد ہوئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر چیمبر عبدالغفور ملک نے کہا کہ ریسکیو اہلکاروں کے اعزاز میں منعقدہ تقسیم اسناد کی  یہ تقریب ان کی لگن اور محنت کا دل سے اعتراف ہے۔ انہوں  نے  ریسکیورز کی نمایاں خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے  کہا کہ یہ ہمارے  وہ ہیروز ہیں جو ہمارے معاشرے کو ہر روز محفوظ بناتے ہیں، آئیے ان کے عزم کو سراہتے ہیں۔

تقریب میں  سیالکوٹ چیمبر آف کامرس  کی جانب سےریسکیو آفیسرز کو اعزازی شیلڈ زسے  بھی نوازا گیا اور ریسکیورز و ریسکیو محافظین کو کیش انعام اور سرٹیفکیٹس بھی  دیے گئے۔

تقریب میں صدر  سیالکوٹ چیمبر نے ریسکیورز کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ شہر سیالکوٹ کے لیے ریسکیو 1122 کی خدمات قابل تحسین ہیں۔

تقریب میں  ریجنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ سید کمال عابد، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال، چئیرمین ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی شہباز صائم،  سینئر  نائب  صدر وہب جہانگیر، نائب صدر عامر مجید شیخ،  گروپ سیکرٹری میاں خلیل، ڈسٹرکٹ وارڈن جمیل جنجوعہ کے علاوہ اراکین مجلس عاملہ کی سمیت ریسکیو و ریسکیو محافظین نے  بھی شرکت کی۔