اوکاڑہ؛ پولیس کی کاروائی،2 ملزمان گرفتار

18

  اوکاڑہ،16اگست(اے پی پی):  تھانہ بنگلہ گوگیرہ کے ایس ایچ او حافظ اطہر رشید  اور ان کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کیا جو ڈکیتی کی تیاری  میں مصروف تھے۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان تھانہ گوگیرہ کے علاؤہ تھانہ راوی اور ستگھرہ میں بھی مختلف راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ہیں اور سنگین وارداتوں کے ریکارڈ یافتہ ہیں۔ ملزمان سے اسلحہ آتشیں اور مقدمات بالا کے مال مسروقہ کی برآمدگی کی گئی ہے۔ تھانہ گوگیرہ میں درج کئے گئے مختلف دفعات کے مقدمات میں برائے شناخت پریڈ ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ بھجوایا جا رہا ہے