ملتان، 16 اگست (اے پی پی): حالیہ موسم میں کپا س کی فصل پر ڈوڈی،پھول اور ٹینڈے بننے کا عمل تیزی سے جاری ہے، اس وقت فصل کو کھاد اور پانی کی کمی بالکل نہ آنے دیں یہ بات ڈائریکٹر سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان ڈاکٹر زاہد محمود نے ادارہ ہذا میں فارمرزٹیکنیکل ایڈوازئری کمیٹی کے نویں اجلاس کی آن لائن صدارت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہی۔
سی سی آرآئی ملتان میں ہونے والے اجلاس میں ملک بھر سے تعلق رکھنے والے کپاس کے کاشتکاروں کی رہنمائی وتربیت کے لئے کپاس کی دیکھ بھال سے متعلق آئندہ پندرہ روزہ سفارشات تفصیل سے31اگست تک کے لئے پیش کی گئیں۔
اجلاس میں مختلف شعبہ جات کے سربراہان ڈاکٹر محمد نوید افضل، ڈاکٹر فیاض احمد، صباحت، ڈاکٹر رابعہ سعید،ساجد محمود اور ڈاکٹر خادم حسین سائنٹفک آفیسر نے شرکت کی۔ فارمرز ایڈوائزری کمیٹی کا آئندہ دسواں اجلاس یکم ستمبر کو منعقد ہوگا۔











