لاہور،17اگست (اے پی پی): سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر ایس ایم بی آر نبیل جاوید نے لمبردای نظام میں اصلاحات کا جائزہ لیا اور کہا کہ تمام خالی آسامیوں پر لمبر داروں کو تعینات کیا جائے گا۔
سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید کی زیر صدارت کمیٹی روم میں اہم اجلاس ہوا۔سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید نے کہا کہ لمبردای نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ لمبر دار کی تعیناتی میں جو طریقہ کار وضع کیا گیا ہے اس کے مطابق تعیناتیاں کی جائیں،تعیناتی کے مرحلے میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔
نبیل جاوید نے لمبردای اور چوکیدار نظام کے لیے ڈیش بورڈ بنانے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ لمبردار و چوکیدار کی کارکردگی اور زمہ داریوں سے متعلق معلومات کو ڈیش بورڈ میں شامل کریں،لمبر داروں کی تعیناتی کے لیے باقاعدہ کارڈ جاری کیے جائیں گے،لمبر دار وچوکیدار ریونیو کولیکشن کے بنیادی یونٹس ہیں،لمبر دار کو حکومت سہولیات فراہم کرتی ہے تو اسے اپنی زمہ داریاں بھی نبھانا ہو گی،لمبر دار کی کارکردگی کا باقاعدہ جائزہ لیا جائے گا ۔
سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید نے تمام ٹاسکس کو فوری مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ آئندہ میٹنگ میں تمام اصلاحات پر حکمنامہ جاری کیا جائے گا ۔اجلاس میں سیکرٹری ریونیو شفقت اللہ اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی ۔