ڈی جی خان ؛تعلیمی بورڈ نےگیارہویں جماعت کیلئے آن لائن داخلوں کا شیڈول جاری کردیا

24

ڈیرہ غازی خان ،18 اگست(اے پی پی): تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان کی طرف سے سرکاری و پرائیویٹ الحاق شدہ ادارہ جات میں گیارہویں جماعت تعلیمی سیشن 2023-25 ءکیلئے آن لائن داخلوں کا شیڈول جاری کر دیاگیاہے۔

 اس حوالے سے سیکرٹری بورڈ نے بتایا کہ بورڈ سے الحاق شدہ ادارے داخلہ، آن لائن ڈیٹا انٹری، بنک فیس اور ہارڈ کاپی بورڈ میں جمع کرانے کے بغیر لیٹ فیس تاریخ 12اگست سے 25ستمبر تک مقرر کی گئی ہے۔

 اسی طرح چھ سو روپے فی طالب علم لیٹ فیس کے ساتھ 26ستمبر سے دس ا کتوبر تک آن لائن داخلہ اور رجسٹریشن ریٹرن کی ہارڈ کاپی جمع کرائی جاسکے گی۔

انہوں نے کہا کہ میٹرک نتائج میں تاخیر کی صورت میں دس دن کے اندر آن لائن داخلہ و رجسٹریشن ریٹرن بورڈ میں جمع کرائے جاسکیں گے۔