پشاور،18اگست(اے پی پی): مردان میں محکمہ ایکسائز نے منشیات سمگلروں کے خلاف کامیاب کاروائی کرتے ہوئے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔
ایکسائز ترجمان کے مطابق رنگ روڈ نزد ریلوے پٹڑی مردان پر ایک ڈاٹسن گاڑی کی ڈیزل ٹینکی سے 12000 گرام (12 کلو گرام) چرس برآمد کرکے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ایکسائز پولیس نے ملزم سیف اللہ ولد اکبر خان ساکن اکاشیرخیل باڑہ موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش اور قانونی کاروائی کیلئے تھانہ ایکسائز مردان منتقل کردیا گیا جہاں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔











