نگراں وزیرِاعظم  سے بلوچستان کے نامزد نگراں وزیرِاعلیٰ علی مردان ڈومکی کی ملاقات

23

اسلام آباد،18اگست  (اے پی پی):نگراں وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ سے بلوچستان کے نامزد نگراں وزیرِاعلیٰ علی مردان ڈومکی نے جمعہ کو یہاں  ملاقات کی۔ملاقات میں نگراں وزیرِاعظم نے علی مردان ڈومکی کو نگراں وزیرِاعلیٰ بلوچستان نامزد ہونے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔