بھکر،19 اگست (اے پی پی ): پولیس نے متعدد وارداتوں میں مطلوب بین الصوبائی ڈکیت گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ملزمان میں محمد ندیم سکنہ رحیم یار خان اور وقاص حیدر سکنہ بہل شامل ہیں ۔
ملزمان کے قبضہ سے 17 لاکھ 30 ہزار روپے کی ریکوری کی گئی ہے ۔ ڈی پی او بھکر محمد نوید نے برآمد شدہ مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے کیا جنہوں نے پولیس کی بہترین کارکردگی کو سراہا۔











