قصور:وزیر اعلی محسن نقوی کا متاثرہ علاقوں کا دورہ ،علاقے میں انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے دفعہ 144 نافذ

25

قصور،19اگست(اے پی پی ):نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی صورتحال کا جائزہ لینے تلوار پوسٹ گنڈا سنگھ والاقصور پہنچ گئے‘  علاقے میں انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے دفعہ 144 نافذ‘وزیر اعلی محسن نقوی کا متاثرہ علاقوں کا دورہ‘ وزیر اعلی محسن نقوی کا محکمہ آبپاشی کے جاں بحق بیلدار کے لواحقین کیلئے خصوصی پیکیج کا اعلان‘ فلڈ ریلیف کیمپ اور گنڈا سنگھ والا کے سرحدی دیہات میں سیلاب متاثرین سے ملاقات‘محسن نقوی نے فلڈ ریلیف کیمپ کا معائنہ کیا اور گنڈا سنگھ والا کے مقام پر دریائے ستلج میں پانی کی صورتحال کا جائزہ لیااور فلڈ ریلیف کیمپ میں موجود عملے سے ملاقات کی۔اس موقع پر نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے ہدایت دیتے ہوئے کہاکہمتاثرہ علاقوں سے لوگوں کا انخلاء ہر صورت یقینی بنایا جائے‘کشتیوں کے ذریعے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے‘متاثرین کیلئے کھانے پینے کا مناسب انتظام کرنے کی ہدایت اورمویشیوں کیلئے چارے کا بھی انتظام کیا جائے اور لوگوں کے ساتھ مویشیوں کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے۔وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ لوگوں کی زندگی کا تحفظ پہلی ترجیح ہے‘دریائے ستلج میں پانی کی آمد و اخراج سے تمام متعلقہ اداروں کو لمحہ بہ لمحہ باخبر رکھا جائے۔35 برس بعد دریائے ستلج میں بھارتی کی آبی جارحیت کیوجہ سے گنڈا سنگھ والا کے مقام پرپانی کااخراج  2 لاکھ 78 ہزار کیوسک ریکارڈ پانی آیا۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے سیکرٹری آبپاشی کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ حفاظتی بند مضبوط بنانے کیلئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے گزشتہ 3 روز میں فلڈ ریلیف سرگرمیوں میں مصروف انتظامیہ۔ پولیس اور محکمہ آبپاشی کے افسروں اور ملازمین کی کارکردگی کو سراہا اور شاباش دی۔وزیر اعلی محسن نقوی کو دریائے ستلج میں پانی کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں بتایاگیاکہ7800 لوگوں کا انخلاء کیا گیا ہے‘ 660 مویشیوں کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے۔صوبائی وزیر اطلاعات و لوکل گورنمنٹ عامر میر‘ ایڈیشنل چیف سیکرٹری‘ سیکرٹری آبپاشی‘کمشنر لاہورڈویژن‘آر پی او‘ ڈی جی ریسکیو1122‘ ڈپٹی کمشنرقصور‘ ڈی پی او اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔