مری ایکسپریس وے سمیت دیگر علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف سخت آپریشن جاری

46

مری،20اگست (اے پی پی ):مری ایکسپریس وے سمیت دیگر علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف سخت آپریشن کئی دنوں سے جاری ہے۔ اس دوران ایکسپریس وے پر بعض عمارت کو مکمل جبکہ بعض کو جزوی طورپر منہدم کیا گیا جبکہ اس دوران انتظامیہ اور پولیس کو کسی بھی قسم کی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا ۔آپریشن کے دوران  ایکپریس وے پر انتظامیہ، پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ ٹی ایم اے اور نیشنل ہائی وے کے اہلکار بڑی تعداد میں موجود تھے ۔