ملتان، 20 اگست (اے پی پی ):چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو ملتان نے 16 بچوں کو حفاظتی تحویل میں لیا گیا راؤ نوید مختار ترجمان چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے کہاچئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر انسدادِ گداگری مہم اور ریسکیو آپریشن جاری ہے اور انہوں نے کہاروزانہ کی بنیاد پر ملتان شہر کے مختلف علاقوں سے بھکاری، گھر سے بھاگے، گمشدہ اور دیگر بچوں کو حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے اور کہا شعبہ عوامی آگاہی کی جانب سے عوام الناس میں بچوں کے تحفظ، چائلڈ ٹریفکنگ اور گداگری کی روک تھام چائلڈ ہیلپ لائن 1121 کی پروموشن کے لئے آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے ہیں اور کہا کوئی بھی بھکاری، گھر سے بھاگا،گمشدہ، لاوارث بے آسرا جنسی و جسمانی تشدد کا شکار بچہ نظر آنے کی صورت میں فوراً چائلڈ ہیلپ لائن 1121 پر اطلاع دیں۔











