صوبائی کابینہ 13 سے 14 وزراء اور پانچ مشیروں پر مشتمل ہوگی، دوسرے مرحلے میں مزید وزیر اور مشیر کابینہ میں شامل کئے جائیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی

23

کوئٹہ21اگست(اے پی پی ):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا ہے کہ صوبائی کابینہ 13 سے 14 وزراء اور پانچ مشیروں پر مشتمل ہوگی دوسرے مرحلے میں مزید  وزیر اور مشیر کابینہ میں شامل کئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس وزراء کی تقریب حلف برداری کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کا قیام اور صاف و شفاف انتخابات کا انعقاد ہماری اولین ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ ناراض لوگ بات چیت کرنا چاہیں تو ریاست کے موقف کے مطابق ان سے بات چیت کے لیے تیار ہیں نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ کابینہ میں غیر سیاسی افراد کو شامل کیا گیا ہے جن کا کوئی سیاسی ایجنڈہ نہیں بلکہ ہمارا مینڈیٹ صاف و شفاف اور غیر جانبدرانہ انتخابات کا انعقاد ہے انہوں نے کہا کہ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور اعلیٰ معیار کے مطابق تکمیل کے لیے متعلقہ محکموں اور افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔