بلوچستان کی پانچ رکنی نگراں کابینہ نے حلف اٹھا لیا

28

کوئٹہ 21 اگست (اے پی پی ): بلوچستان کی پانچ رکنی نگراں کابینہ نے حلف اٹھا لیا جبکہ وزیر اعلیٰ کے تین مشیروں کی تقرری بھی کردی گئی ہے ۔ پیر کو گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں پانچ وزراءپرنس علی احمد، امجد رشید، جان اچکزئی، ڈاکٹر قادر بخش بلوچ کیپٹن ریٹائرڈ زبیر جمالی نے حلف اٹھالیا۔ گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کابینہ اراکین سے حلف لیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی، چیف سیکرٹری بلوچستان قادر شکیل اور اعلی افسران بھی موجود تھے، چیف سیکرٹری بلوچستان کے دفتر سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نے تین مشیران کا بھی تقرر کیا ہے جن میں شانیہ خان کو سماجی بہبود و ترقی نسواں، دانش لانگو کو آبپاشی اور عمیر حسنی کو معدنیات و قدرتی وسائل کا مشیر تعینات کیا گیا ہے۔