ملتان، 22 آگست (اے پی پی ): ملتان بورڈکے زیراہتمام کلاس نہم کے امتحانات 53.59 فیصد میں طلبہ و طالبات پاس قرار دیئے گئے۔یہ نتیجہ گزشتہ برس کے مقابلے میں 8 فیصد بہتر رہا۔ملتان بورڈ کے نہم جماعت کے امتحانات میں ایک لاکھ 47ہزار 209طلبہ و طالبات نے حصہ لیا جن میں سے 77ہزار 142 طلبہ و طالبات کو کامیاب قرار دیا گیا حکومت کی پالیسی کے تحت رزلٹ میں پوزیشن ہولڈرز کا اعلان نہیں کیا گیا۔پرائیویٹ امتحان دینے والے 56فیصد اور ریگولر 44فیصد طلبا و طالبات فیل قرار دیئے گئے۔ملتان بورڈ کے کلاس نہم سالانہ نتائج کو چیئرمین حافظ محمد قاسم ۔سیکرٹری بورڈ خرم شہزاد کنٹرولر امتحانات حامد سعید اور اینالسٹ قاضی مجیب الرحمٰن نے کمپیوٹر بٹن دبا کر ویب سائٹ پر جاری کیا۔











