قصور،23اگست(اے پی پی پی ): ڈپٹی کمشنرمحمد ارشد بھٹی نے بدھ کو یہاں گورنمنٹ ہائی سکول شیخ پورنو میں قائم سیلاب ریلیف کیمپ کا دورہ کیا ہے ،بزرگ، خواتین اور انکے اہل خانہ سے ملاقات کی اور سہولیات بارے دریافت کیا۔انہوں نے ہیلتھ کاؤنٹر پر میڈیسن کی دستیابی کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمدارشدبھٹی نے بتایاکہ قصوردریائے ستلج میں پانی کا بہاؤ 1لاکھ 18 ہزار کیوسک ہے،سیلاب متاثرین کی ہر ممکنہ مدد کی جارہی ہے، ریلیف کیمپس میں تمام تر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین کو کھانا، پینے کا پانی،رہائش و دیگر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔











