نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سےایران کے لیے نامزد پاکستانی سفیر کی ملاقات

35

اسلام آباد،24اگست(اے پی پی):نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سےایران کے لیے نامزد پاکستانی سفیر محمد مدثر ٹیپو نے جمعرات کو  یہاں ملاقات کی ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے  نگران وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ نامزد سفیر   دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اہم کردار ادا کریں گے۔