ملتان؛  موٹر سائیکل سواروں کو  فلائی اوورز پر پتنگ کی ڈور سے محفوظ رکھنے کے لئے حفاظتی باڈ لگانے کا کام جاری

36

ملتان، 24اگست (اے پی پی ): ایم ڈی اے کاملتان کے  موٹر سائیکل سوار شہریوں کو  فلائی اوورز پر پتنگ کی ڈور سے محفوظ رکھنے کے لئے بڑا فیصلہ کر لیا گیا،ملتان شہرمیں تمام 8فلائی اوورز پردونوں اطراف میں حفاظتی باڈ لگانے کا کام 70 فیصد مکمل کر لیا گیا، اس پروجیکٹ کے لئے 7 کروڑ 98 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔

ملتان شہر میں تمام 8 فلائی اوورز پر  دونوں اطراف حفاظتی باڈ لگائی جا رہی ہےجو کہ  تقریباً 15.61 کلومیٹر بنتا ہے۔آئندہ ماہ اس پروجیکٹ کو مکمل کر لیا جائے گا۔ایسے فلائی اوورز جن پر ایم ڈی اے کی طرف سے باڈ لگانے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے وہاں پر باڑ کاٹنے اور چوری کر نے کے واقعات پیش آ رہے ہیں۔

 ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نےعوام الناس سے درخواست کی ہے کہ فلائی اوورز پر لگائی جانے والی حفاظتی باڈ کاٹنے اور چوری کرنے والوں کی نشاندہی کریں اور فلائی اوور پر باڈ کاٹنے اور چوری کرنے والوں پر نظر رکھیں اور فوری طور پر ایم ڈی اے انتظامیہ کو مطلع کر کے قومی فریضہ سر انجام دیں، فلائی اوور پر باڑ کاٹنے اور جوری کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔