بھکر؛ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، متعدد گرفتار

53

بھکر،24 اگست (اے پی پی):ڈی پی او حافظ محمد نوید قمر قریشی کی قیادت میں بھکر پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ایس ایچ او تھانہ سٹی بھکر عامر شہزاد نےمنشیات فروشوں کا گھیرا تنگ کرتے ہوئے ملزم یاسر سلیمان سے 100 بوتل ولایتی شراب جبکہ بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم  محمد شہبازکو گرفتار کر کے قبضہ سے چالو بھٹی، 80 لیٹر شراب ، 32 لیٹر لہن اور شراب کشید کرنے کے آلات برآمد کر کے مقدمہ درج کیا ۔

ایس ایچ او تھانہ سٹی عامر شہزاد معہ ٹیم نے مشہور زمانہ منشیات فروش فہیم رضا کو گرفتار کر کے قبضہ سے 1800 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کیا ، ایک اور کارروائی میں بدنام زمانہ منشیات فروش ظفرپٹھان کے قبضہ سے 2100 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کیا گیا۔

تھانہ سرائے مہاجر پولیس نے متعدد ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب مجرم اشتہاری کیٹیگری اے منور عباس کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے 06 لاکھ روپے برآمد کر لیے۔تھانہ سرائے مہاجر پولیس نے 09 کس مجرمان اشتہاری کیٹیگری بی فزیکل گرفتارکر کے پابند سلاسل کیے۔

ایس ایچ او سرائے مہاجر وحید حسن لک معہ ٹیم نے علاقہ تھانہ سرائے مہاجر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 02کس بدنام زمانہ منشیات فروش محمد جاوید اور نوید شاہ کو گرفتار کر کے قبضہ سے 1725 گرام چرس برآمد کر کے مقدمات درج کیے۔

ایس ایچ او تھانہ بہل احمد عباس خان اور اے ایس ائی شفیق اختر نے 02 کس چوری کے ملزمان محمد بلال وغیرہ  کو گرفتار کر کے مال مسروقہ نقدی 5000 روپے برآمد کر لیے۔

اس حوالے سے ڈی پی او بھکر نے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ ،معاشرہ کو جرائم سے پاک کرنے اور انسداد جرائم کے لیےبھکر پولیس  ہمہ وقت کوشاں ہے