اسلام آباد۔24اگست (اے پی پی):نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے بلوچستان کے ایک وفد نے ملاقات کی ۔وفد نے انوار الحق کاکڑ کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم نے وفد کا شکریہ ادا کیا۔وفد میں سینیٹر احمد خان، حاجی محمد اسماعیل اور راجہ عبد الرحیم شامل تھے۔











