خیبر پختونخوا میں ترقی اور خوشحالی کا ایک اور باب،معدنیات کے نکالنے کےعمل کا آغاز

24

پاراچنار، 25 اگست (اے پی پی):خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں ترقی اور خوشحالی کی طرف ایک اور اہم سنگ میل،پاک فوج اور سیکورٹی فورسز کی مشترکہ کوششوں سے دہشتگردی کے خاتمے بعد جہاں اس علاقے میں سیاحتی صنعت کو فروغ ملا وہاں اب معدنیات سے ڈھکے اس علاقے میں معدنیات کے نکالنے کا عمل شروع ہو چکا ہے ۔

 ضلع کرم کے کل ۱۷۰ (170) کوئلے کی کانوں میں سے ۶۲ (62) کانوں سے کوئلے نکالنے کا عمل زورشور سے جاری ہے۔یہ صنعت جہاں ملکی معیشت میں اپنا کردار ادا کرے گا وہاں پھر مقامی آبادی کے لئےکسی نعمت سے کم نہیں ۔ کوئلے کی کان کنی میں اس وقت چھ سو سے زائد مزدور کام کر رہے ہیں تو دوسری اس صنعت سے وابستہ لوگوں کے لئے پانچ ہزار نئی نوکریاں پیدا کی  ہیں جس سے خاندان برسر روزگار اور مستفید ہو رہے ہیں۔

 علاقے کے لوگوں نے کوئلے کی کان فعال ہونے پر نہ صرف اظہار تشکر کیا بلکہ پاک فوج کا علاقے میں امن کی فضاء کی بحالی پر بھی شکریہ ادا کیا۔

کان کنوں نے کہا کہ پاک فوج کی قربانیوں سے یہاں امن آیا اور ہمیں یہاں کام کرنے کا موقع ملا ہے اور یہاں کے لوگ اب مطمئن ہیں۔