نارووال،25 اگست(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کی زیرصدارت پرائس کنٹرول کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ضلع کے عوام کو ریلیف دینے اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے اہم ہدایات دیں۔تمام سبزی منڈیوں کی روزانہ کی بنیاددپر مانیٹرنگ کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر،اسسٹنٹ کمشنرزسمیت تمام متعلقہ افسران کو منڈیوں کے باقاعدگی سے دورے کرنے کی ہدایت کی ،افسران منڈیوں میں نیلامی کے عمل کو مانٹیر کریں گے۔
ڈپٹی کمشنرنارووال نے اشیائے ضروریہ کی ریٹ لسٹ پر عملدرآمد کوہرصورت یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ دکانوں پر ریٹ لسٹ نمایاں طور پر آویزاں کروانے اور ریٹ لسٹ سے تجاوزکرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کرنے کی بھی ہدایت کی۔
ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو مقرر کردہ قیمتوں پر اشیاءضروریہ کی فروخت یقینی بنانے کا ٹاسک،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو مارکیٹوں اور بازاروں کے دورے کرکے اشیائے ضروریہ کی مقرر کردہ نرخوں پر فروخت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔
ڈسٹرکٹ آفیسرانڈسٹریزذیشان نیازنے اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنرنارووال کوبتایاکہ پرائس مجسٹریٹس کی طرف سے ضلع بھر میں یکم اگست سے 24اگست تک 4ہزار418انسپیکشنزکی گئیں،اس دوران 449دکاندارخلاف ورزی کے مرتکب قرارپائے گئے جنہیں مجموعی طورپر15لاکھ12ہزارروپے جرمانہ کیاگیا اور2دکانیں سیل کی گئی جبکہ 4مقدمات درج کیے اور52افرادکوپابندسلاسل کیاگیا۔











