جوہرأباد:اقلیتوں کے تحفظ اور ان کے مسائل کے بروقت حل کے لیے ڈی پی او افس جوہراباد میں میثاق سنٹر قائم

23

جوہرأباد,26اگست ( اے پی پی )ؒاقلیتوں کے تحفظ اور ان کے مسائل کے بروقت حل کے لیے ڈی پی او افس جوہراباد میں میثاق سنٹر قائم کر دیا گیا ڈی پی او نے میثاق سنٹر کا افتتاح کیا اس موقع پر ڈی پی او شائستہ ندیم نے خطاب کرتے ھوے کہا کہ پنجاب پولیس پیغمبرأخر الزمان حضرت محمدﷺکے میثاق مدینہ کےعہد اور پاکستان کے قومی بیانیہ کی روشنی میں تمام شہریوں کے مساوی حقوق کو انتہائی اہمیت دیتی ہے۔ان حقوق کا تحفظ یقینی بناتے ہوئے، اقلیتوں خاص طور پر مسیحی برادری کا ترجیحی بنیادوں پرخیال رکھا جا رہا ہے۔ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے پنجاب پولیس نے ضلعی سطح پر میثاق سینٹرز قائم کیے ہیں۔ ضلع خوشاب میں بھی میثاق سنٹر کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے۔ شائستہ ندیم ڈی پی او خوشاب نے تمام مکاتب فکر کے ہمراہ میثاق سنٹر کا افتتاح کیا۔ خوشاب پولیس میثاق سنٹرز میں اقلیتوں کو سہولیات فراہم کرے گی اورمذہبی ہم آہنگی کوفروغ دے گی۔