نوشہرہ ورکاں میں کمپیوٹرائز ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت کے لیے سنٹر کا قیام جلد عمل میں لایا جائیگا، سی ٹی او گوجرانوالہ عائشہ بٹ

61

نوشہرہ ورکاں، 26 اگست( اے پی پی): سی ٹی او گوجرانوالہ عائشہ بٹ کا کہنا ہے کہ نوشہرہ ورکاں میں کمپیوٹرائز  ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت کے لیے سنٹر کا قیام جلد عمل میں لایا جائیگا اور نوشہرہ ورکاں تحصیل بھر کے عوام کو مقامی سطح پر سہولت فراہم کی جا رہی ھے۔ انہوں اس سلسلہ میں نوشہرہ ورکاں پولیس خدمت مرکز کا وزٹ کیا اور اپنے ساتھ عملہ کو ہدائت کی ہے کہ ( ای سائن ٹیسٹ )کا سامان مقامی پولیس خدمت مرکز میں پہنچایا جائے۔ انہوں نے  چھوٹی گاڑی کے لیے ڈرائیونگ ٹیسٹ کے لیے مٹو بھائی کے روڈ پر واقع  سپورٹس کمپلیکس کا وزٹ کیا اور کہا ہے کہ سپورٹس کمپلیکس کے بیرونی احاطہ میں ٹرائی ٹریک کی سہولت کے لیے جگہ موزوں ہے اور سپورٹس کمپلیکس میں کھیل کا سلسلہ بھی چلتا رہے گا۔ انہوں نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ  24 یونین کونسلوں پر مشتمل تحصیل اور نوشہرہ ورکاں سٹی کی ابادی 80 ہزار کے قریب  ہوتے ہوئے بھی اس سہولت کے نہ ہونے پر حیرانگی ظاہر کی اور کہا ہے کہ نوشہرہ ورکاں میں ای سائن ٹیسٹ اور ڈرائیونگ ٹرائی سنٹر کی منظوری کا عمل مکمل ہے اور بہت جلد قیام عمل میں لایا جائیگا۔