میر پور خاص، سیلاب اور کرونا کے دنوں میں ہم اپوزیشن میں بیٹھ کر بھی عوام کی خدمت کرتے رہے، سید راشد شاہ راشدی

24

میرپورخاص،27 اگست( اے پی پی): پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے نائب صدر حروں کے روحانی پیشوا سید راشد شاہ راشدی کی راجہ ہاؤس میں ورکرز کنوینشن اور  پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2024 تبدیلی کا سال ہے ،سیلاب اور کرونا کے دنوں میں ہم نے اپوزیشن میں بیٹھ کر بھی عوام کی خدمت کرتے رہے. ہم یہاں آپنے کارکنان کو حوصلہ دینے آئے ہیں. معصوم فاطمہ کے کیس میں اپیل کرتا ہوں ملزم کو پیر نہ کہا جائے مونیکا لاڑک کا کیس ہو یا فاطمہ کا کیس ہو ہم اس پر مذمت کرتے ہیں. جن جن بچیوں جے ساتھ زیادتی ہوئی انکے ملزمان کو پھانسی دینے کا مطالبہ کرتے ہیں

 انتخابات میں دھاندلی سے ہمارا مینڈیٹ چوری کیا جاتا ہے. محکمہ ریونیو ایک کرپٹ ادارہ ہے اور انتخابات کے وقت پر یہ ادارہ ڈیوٹی پر معمور ہوتا ہے. ہم کسی جماعت پر جھوٹا الزام نہیں لگا سکتے کیونکہ ہم اپوزیشن کا حصہ نہیں ہیں. ہم یہاں اپنی روحانی اور سیاسی جماعت کے مریدوں ورکروں سے ملنے آٸے ہیں۔ سید محمد راشد شاہ راشدی نے مزید کہا کہ رانی پور واقع فاطمہ کیس میں سید خاندان کے شخص سے جرم سرزرد ہوا ہے تو سید پیر کو اور پورے پیر خاندان کو مجرم نہیں بنایا جاسکتا۔ ہم فاطمہ کیس کی شدید مذمت اور شفاف ٹراٸل کا مطالبہ کرتے ہیں۔