ملتان؛ انسداد ڈینگی مہم بھرپور طریقے سے جاری ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایک روز میں 52 نوٹس جاری

74

 

ملتان،28 اگست (اے پی پی ):ملتان میں انسداد ڈینگی مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں ڈویژن میں انسداد ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایک روز میں 52 نوٹس جاری کئے گئے۔ڈینگی لاروا برآمدگی پر نجی ریسٹورنٹ سربمہر کردیا گیا جبکہ انسداد ڈینگی ایس او پیز خلاف ورزی پر امسال ابتک 41ہزار سے زائد نوٹسز دیے گئے۔4817 ایف آئی آرز درج،1639 مقامات سربمہر، 102افراد کو گرفتار کیا گیا۔

ڈویژن بھر کے تمام محکموں کے افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے انسداد ڈینگی سرویلنس میں تیزی لانے  کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی مقام پر پانی جمع نا ہونے دیا جائے، خشک اور صاف ماحول ڈینگی سے پاک ملتان ڈویژن کا ضامن ہے،حالیہ بارشوں کے پیش نظر ہاٹ اسپاٹ کی سرویلنس، مثبت سائٹس پر فوری کیس ریساپنس کیا جائے،شہری اپنے ارد گرد کا ماحول صاف اور خشک رکھیں، ہر شہری کا مثبت کردار اور تعاون ڈینگی کے خاتمے کیلئے ناگزیر ہے۔