ملتان،28 اگست (اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر اور سی پی او منصورالحق رانا سے تاجر نمائندوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں ملاقات کی، اس موقع پر ضلع میں امن و امان اور کرکٹ میچ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ میچ کے حوالے سے تاجر برادری کا کاروبار متاثر نہیں ہونے دینگے،تاجر برادری اور سول سوسائٹی کیلئے متبادل ٹریفک پلان ترتیب دیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ بجلی بلوں کے حوالے سے تاجروں کے تحفظات حکومت تک پہنچائیں گے تاہم احتجاج کی آڑ میں امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔
سی پی او منصورالحق رانا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میپکو تنصیبات کی سیکورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، تاجر برادری کا قیام امن کیلئے مثالی کردار ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایشیا کرکٹ کپ میچوں کے موقع پر سیکورٹی ریڈ الرٹ رہے گی۔
اس موقع پر تاجر برادری نے ضلعی انتظامیہ کو امن و امان کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔











