دریاخان؛ بجلی کے بلوں میں اضافے پر انجمن تاجران کیجانب سے احتجاجی ریلی

18

دریاخان،29 اگست(اے پی پی):بجلی کے بلوں میں اضافے پر انجمن تاجران دریاخان کے زیر اہتمام فرنیچر مارکیٹ سے فوارہ چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں سول سوسائٹی، تاجران، مزدور، ہتھ ریڑھی بان، سرکاری ملازمین سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ،عوام ہاتھوں میں بجلی کے بل لیے ریلی میں شریک ہوئے۔

 ریلی سے ملک نذیر احمد کھیمٹہ ڈاکٹر محمد اسلم خان ملک صفدر حسین عاصم مفتی محمود انصاری  نوید احسن نیاز سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت بلوں   میں  اضافے کو واپس لے کر بجلی کے بل معاف کرے، دوستمبر کو مکمل شٹر ڈاوٴن ہڑتال ہوگی، مرکزی انجمن تاجران کے ہر فیصلہ کی حمایت کرتے ہیں۔