بھکر؛ڈپٹی کمشنر کا سرکاری دفاتر میں انسپکشن کا عمل جاری

29

بھکر،30 اگست(اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان کا سرکاری دفاتر میں انسپکشن کا عمل جاری ہے۔انہوں نے دفتری اوقات میں ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ،تشخیصی لیبارٹری برائے امراض حیوانات اور ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک کے دفتر کا معائنہ کیا ، سٹاف کی حاضری اور فیلڈ میں کام کرنے والی ٹیموں کی آج کی سرگرمیوں بارے تفصیلی دریافت کیا ۔

ڈپٹی کمشنر نے آفس میں موجود عملہ سے لائیو سٹاک سروسز کی روزانہ بنیاد پر کارکردگی کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے دفاتر کے عدم موجود سٹاف کو وضاحت طلبی کیلئے اپنے دفتر میں بلوالیا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع بھر کے دفاتر میں صبح دفتری اوقات کار میں تمام افسران و اہلکاران بروقت پہنچیں اور عوام الناس کو متعلقہ سروسز کی فراہمی احسن انداز میں بروقت یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ عوام الناس کی خدمت کرنا تمام افسران و اہلکاران کی پیشہ ورانہ ذمہ داری ہے جس کی عدم تعمیل پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔