سکھر؛ جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے زیر اہتمام “عالمی یوم حجاب” کے حوالے سے ریلی کا انعقاد

28

سکھر،04ستمبر(اے پی پی )جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے زیر اہتمام چار ستمبر کو “عالمی یوم حجاب” کے حوالے سے دی جانیوالی کال پر محمد بن قاسم پارک تا سکھر پریس کلب تک ریلی نکالی گئی اور خواتین کے حقوق سمیت دیگر نعرے لگائے گئے ،شرکاءنے ہاتھوں میں یوم حجاب کی مناسبت سے تحریری مذمتی پلے کارڈ اٹھا ہوئے تھے ۔

ریلی کی قیادت جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی رہنماﺅں ناظم صوبہ عائشہ ظہیر، ناظم ضلع عذمہ وحید، ناظم شہر ماروی التفات نے کی جب کے امیر جماعت اسلامی سکھر زبیر حفیظ شیخ نے خصوصی خطاب کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سکھر زبیر حفیظ شیخ نے کہا کے عالمی یوم حجاب کے موقع پر اہل اقتدار او متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ امہات المومنین ؓکی سیرت کو ہر شعبہ ہائے زندگی میں بطورنمونہ سامنے رکھا جائے، خواتین اور بچیوں کے ساتھ زیادتی میں ملوث مجرمان کو عبرت ناک سزا دی جائے۔ خواتین و بچیوں کیساتھ ہونے والے واقعات کے ذمہ دارن اوران کے سہولت کاروں کو عبرتناک سزا دی جائے۔عورتوں اور بچوں پر بڑھتے ہوئے ظلم و تشدد کے واقعات کے مجرموں کو نشان عبرت بنایا جائے۔

 انہوں نے مزید کہا کے حجاب کا تصور ایک پوری تہذیب کی نمائندگی کرتا ہے۔ اسلام کے احکام حجاب کی مخاطب صرف عورت نہیں، معاشرے کا ہر فرد ہے۔ ہم خوش نصیب ہیں کہ ہمیں ہمارے دین نے عفت و عصمت کا ایک خوبصورت نظام دیا ہے جو مہذب سوسائٹی کو تشکیل دیتا ہے۔

 آج حالات و واقعات اس بات کو ثابت کررہے ہیں کہ ہر دور میں اسلام کے دیے ہوئے ضابطے ہی معاشرے کے استحکام اور تحفظ کی ضمانت ہیں۔ اسی سلسلے میں جماعت اسلامی نے  “ 4ستمبر عالمی یوم حجاب” کے حوالے سے ملک کے ہر صوبے اور چھوٹے بڑے شہروں میں مختلف سرگرمیاں منعقد کی ہیں۔جس کا مقصد حجاب کی اہمیت و خواتین کے حقوق کی ترجمانی کرنا ہے۔