ملک  پر آنے والے کسی  بھی برے وقت کا سوار محمد ظریف شہید کی  طرح  ڈٹ کر مقابلہ کیا  جائے گا؛

20

شجاع آباد، 05 ستمبر (اے پی پی ): سوار محمد ظریف شہید کے عزیز راؤ محمد اکرم نے یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے اے پی پی کو  اپنے خصوصی  پیغام میں   کہا ہے  کہ 06 ستمبر وہ دن ہے جب ہمارے ازلی دشمن نے رات کی تاریکی میں ہمارے ملک کی سرحدوں پر ناجائز قبضہ کرنے کی کوشش کی تھی، ہمارے شہیداں اور غازیوں نے جو بہادری کے جوہر دیکھائے اُس سے ہمارے ملک کا بچہ بچہ ہی نہیں بلکہ پوری دنیا جانتی ہے اور آج اللہ نہ کرے ملک پر ایسا وقت آجائے تو ہم اپنے سپورت فرزند شجاع آباد ظریف شہید تمغہ جرات کی بہادری کو سامنے رکھتے ہوئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔