ملتان، 07 ستمبر (اے پی پی ): کمشنر انجینئر عامر خٹک نے میٹرو کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کی زیر تعمیر بلڈنگ کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پروجیکٹ کا کام ہنگامی بنیادوں پرمکمل کیا جائے، کنٹریکٹر مکمل ورک فورس لگا کر 2 شفٹوں میں کام کرے تاکہ پروجیکٹ جلد از جلد مکمل ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے پروجیکٹ کے دیگر فنڈز جلد جاری کردیے جائیں گے۔
ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے ڈاکٹر محمد زاہد اکرام نے پروجیکٹ بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 6 کنال پر مشتمل رقبہ پر بیسمنٹ، گراؤن فلوڈ سمیت 5 فلورز بنائے جارہے ہیں۔ 467.2 ملین روپے کی لاگت سے سٹیٹ آف دی آرٹ عمارت تعمیر کی جائے گی۔گراؤند فلور، بیسمنٹ کا 80 فیصد کام مکمل،باقی فلورز کا 90 فیصد کام مکمل کیا جاچکا ہے۔











