رینالہ خورد:پولیس اورواپڈاکے چھاپے دوبجلی چوروں کورنگے ہاتھوں دھرلیا، الگ الگ مقدمات درج

7

رینالہ خورد07ستمبر(اے پی پی) :انرجی پاور ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری ہوتے ہی لیسکو واپڈارینالہ خورد نے بجلی چوروں کے خلاف ایکشن شروع کردیاہے گذشتہ شب ایکسین واپڈاعرفان اللہ کے احکامات پرایس ڈی اوسٹی سب ڈویژن نعمان قادراورعثمان بھٹی لائن سپریٹنڈنٹ نے پولیس کے ہمراہ شیرگڑھ روڑپرایک کیفے اوربستی بابا لال شاہ میں ایک گھر پرچھاپے مارکردوافرادکوڈائریکٹ کنڈے لگاکر بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں دھرلیاہے پولیس نے ایک ملزم کو گرفتارکرکے دوبجلی چوروں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں جبکہ ایس ڈی اوواپڈاکی جانب سے دونوں بجلی چوروں کو تین  لاکھ روپیے جرمانے بھی عائد کردیے گیے ہیں۔