ملتان، 07 ستمبر (اے پی پی ):ؒڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ نے ضلع ملتان میں ایمرجنسی کور پلان پر 200 اسٹاف 8 فائر ٹینڈر 8 ایمبولینسز 25 موٹر بائیکس ایمبولینسز 02 اسپیشل وہیکلز تعینات ہیں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر کلیم اللہ کی ہدایت پر اسٹاف ایمرجنسی کور پلان کے مطابق ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہے اور کہا چہلم حضرت امام حسین کے دوران ایمرجنسی کور پلان کی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفسر ریسکیو 1122 براہ راست نگرانی کر رہے ہیں اور کہا کہریسکیو 1122 کنٹرول روم 24/7 فعال ہے اور چہلم دوران بھی ہر ایمرجنسی کال پر ایمرجنسی سروس کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ڈاکٹر کلیم اللہ نے کہا موٹربائیکس ایمبولینسز سروس کی بھی خصوصی پوسٹوں پر سٹاف الرٹ ہےاور بروقت ایمرجنسی سروس کی فراہمی کر رہا ہے اور کہا چہلم حضرت امام حسین کی بڑی مجالس اور جلوسوں کے لیے موبائل پوسٹیں بھی بنائی گئی ہیں تاکہ عزاداروں کو بروقت بھی امداد دی جا سکے اور انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کی اہم امام گاہ بارگاہوں پر ریسکیو 1122کی خصوصی پوسٹیں بنائی گئی ہے ڈاکٹر کلیم اللہ نے کہا ایمرجنسی رسپانس میں کسی قسم کی تاخیر اور کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔











