صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ کی زیر صدارت سموگ سے متعلق پیشگی اقدامات  کے حوالے  سے جائزہ اجلاس

12

لاہور، 8 ستمبر(اے پی پی) : صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی کی زیر صدارت سموگ سے متعلق پیشگی اقدامات   کے بارے میں  جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں   محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کی صوبہ بھر میں پنجاب انوائرمنٹ پروٹیکشن سموگ رولز 2023 کے تحت آلودگی پھیلانے والی (دھواں چھوڑنے والی) گاڑیوں اور غیر معیاری ایندھن کے استعمال پر پابندی عائد ہے۔

سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی نے بتایا کہ اس قانون کے تحت پنجاب میں متعدد گاڑیوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے پنجاب بھر میں 1،269 گاڑیوں کو چیک کیا گیاجبکہ 191 کو بند کیا گیا، 397 کا خلاف ورزی پر چالان کیا گیا اور 487،400 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔