بھکر؛ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں، متعدد ملزمان گرفتار

14

بھکر،08 ستمبر(اے پی پی):پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں جس دوران متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایس ایچ او تھانہ سرائے مہاجر  احسان اللہ خان  نےایس آئی نواب حسین معہ ٹیم نے دوران ناکہ بندی  ملزم عمر سے 10 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ  درج کر لیا ہے جبکہ ایک اور کارروائی میں ملزم سکنہ رکھیانوالا سے غیر قانونی اسلحہ پسٹل 30 بور برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ملزم نے کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے خطرناک ڈکیت گینگ ملزمان جاوید ،فیاض فہیم سے ایک لاکھ روپے برآمد کر لیے گئے ہیں۔