جلالپورپیروالا؛ یوم ابتدائی طبی امداد پر ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام مختلف کالجز میں تقریبات کا انعقاد

19

جلالپورپیروالا،09ستمبر(اے پی پی ):دنیا بھر کی طرح یوم ابتدائی  طبی امداد منایا گیا، اس سلسلے میں ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام مختلف کالجز میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء کے ساتھ ساتھ شہریوں نے بھی شرکت کی ۔

اس موقع پر انچارج ریسکیو 1122 جلالپورپیروالا ملک آفتاب کچالہ اور محمد عمران ناصر کا کہنا تھا ابتدائی طبی امداد کی بہت بڑی افادیت ہے، انسانی جان بچانے میں ابتدائی طبی امداد ایمرجنسی کا بہت بڑا کردار ہے، انشاللہ ریسکیو  1122 کا ہر نوجوان معاشرتی بقا کےلیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، انسانی خون کی بہت بڑی اہمیت ہے اس کا بہاؤ روکنا ہمارا کام ہے۔

مقررین نے نوجوانوں کو ابتدائی طبی امداد کے بنیادی ٹولز سے بھی آگاہی دی۔