گوجرانوالہ،10ستمبر (اے پی پی): گیپکو کا ریجن بھر میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف بھرپورکریک ڈائون جاری،گیپکو سرویلنس ٹیموں نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے اب تک کل 64 بجلی چور پکڑ لیے ہیں ، پکڑے جانے والے بجلی چورروں کو 35لاکھ روپے سے زائدکے جرمانے بھی عائد کئے گئے ہیں، بجلی چوروں پر مقدمات کے اندراج کیلئے درخواستیں دے دی گئی۔
چیف ایگزیکٹو انجینئرمحمد ایوب نے بتایا کہ بجلی چوری کرنیوالوں کوگیپکو کی جانب سے 1 لاکھ سے زائدیونٹس کے ڈیٹیکشن بلز ڈالے گئے ہیں،جس زمرے میں بجلی چوری کرنیوالوں کو 35 لاکھ روپے سے زائدکا جرمانہ کیا گیا ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروانے بارے متعلقہ تھانوں میں درخواستیں بھی دے دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بجلی چوری پکڑنے میں کوتاہی برتنے والے افسران کو فیلڈ سے ہٹانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بجلی چوری اور سہولت کاری میں ملوث ملازمین کے خلاف بھی مقدمات درج کروائے جائیں گے اور نوکری سے برخاست کیا جائے گا۔











