کوئٹہ،11 ستمبر(اےپی پی):ضلعی انتظامیہ نے رات گئے چینی اور کھاد ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کر تے ہوئے 250 ٹن چینی اور750 ٹن یو ریا کھاد برآمد کر لی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کمشنر کو ئٹہ حمزہ شفقات اورڈپٹی کمشنر کو ئٹہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر صدر متعلقہ اداروں کے اشتراک سے کو ئٹہ کے نواحی علا قے کچلا ک قومی شاہراہ پر رات گئے مختلف گوداموں پر چھاپہ مارکر گو داموں میں ذخیرہ کی گئی 250ٹن چینی، 750ٹن یوریا کھاد، چار ہزار ٹن ڈے اے پی کھاد برآمد کر کے گوداموں کو سیل کر دیا گیا ہے اور گودام کے مالکان کو سمن جاری کرتے ہو ئے قانونی دستایزات پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے، کمشنر کو ئٹہ حمزہ شفقات کے مطابق دستاویزات نہ ہونے کی صورت میں قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔











