جلالپورپیروالا، 11 ستمبر ( اے پی پی): جلالپورپیروالا کے سیلابی علاقوں کے متاثرہ خاندانوں میں سماجی اداروں کی جانب سے راشن تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ کئی علاقوں میں سماجی تنظیمیں میدان میں آگئیں۔ تحصیل کے نواحی علاقوں جھانبو، ڈیپال،بیٹواہی کی 5 سے زائد بستیوں میں انٹرنیشنل سماجی ادارے آئی ہیومن کی طرف سے 700 سو زائد خاندانوں میں فری کھانا اور صاف پانی ،جوس مہیا کیے گئیے۔ تمام تر تقسیم شفاف انداز میں کی گئی اس موقع پر کنٹری ہیڈ آئی ہیومن محمد نعمان اور تحصیل ولینٹئر مجاہد عباس کا کہنا تھا کہ خدمت کا یہ سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔ تحصیل کے دیگر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھی فری کھانا اور مالی امداد پہنچائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب نے غریب لوگوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ لوگوں کے گھر بار گر گئیے ہیں ایسے متاثرہ لوگوں کی مدد کےلیے ہر سماجی ادارے کو میدان میں انا چاہیے۔











