اسلام آباد ،12 ستمبر(اے پی پی): ڈینگی لاروا کی نشاندہی و شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ نے مختلف علاقوں میں دورے کئے اور اس دوران حفظان صحت کے اصولوں کے خلاف کام کرنے والی جگہوں و مقامات پر ٹیم کے ہمراہ چھاپے مارے ۔
چھاپے ڈینگی لاروا کی نشاندہی و رپورٹنگ پر مارے گئے،وفاقی دار الحکومت میں ڈینگی لاروا کے تدارک کے لئے ٹیم نے کباڑ خانوں، بلاک فیکٹریوں، ٹائر دکانوں کے معائنے کئے ۔ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر ایک کباڑ خانہ سیل کردیا گیا جبکہ مالک کو گرفتار کر لیا گیا ۔
علاوہ ازیں دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کو قانون کے مطابق جرمانے کئے گئے اور متعدد کوتنبیہ کی گئی ہے۔











