ایبٹ آباد؛ موہار کلاں واقعہ پر ضلعی انتظامیہ نےڈولی لفٹ سیل کر دی

17

ایبٹ آباد، 13 ستمبر (اے پی پی):ڈولی لفٹوں کی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے۔ موہار کلاں واقعہ پر ضلعی انتظامیہ نےڈولی لفٹ سیل کر دی۔کالی مٹی داخلی موہار ڈولی لفٹ سے گر خاتون جاں بحق ہوگئی تھی۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گلیات زرک یار خان  نےڈی ایس پی گلیات کے ہمراہ جگہ کا معائنہ کیا اور ڈولی لفٹ کو تا حکم ثانی سیل کیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متعلقہ محکمہ جات سی اینڈ ڈبلیو ٹیکنیکل ٹیم، موٹر وہیکل اگزامینر واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں تا کہ مستقبل میں انسانی جانوں کے ضیاع سے بچا جائے ۔ ڈولی لفٹ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔