رینالہ خورد،13ستمبر(اے پی پی): پولیس نے مختلف مقامات پر کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 2 منشیات فروشوں کو گرفتارکر لیا ہے۔
تھانہ ستگھرہ پولیس نے منشیات فروش عمرفاروق کو گرفتارکرکے اسکے قبضے سے 1800گرام جبکہ تھانہ صدر رینالہ خورد پولیس نے منشیات فروش طارق سے دوکلوچرس برآمد کرلی ہے۔
ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں اور ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔











